21 جون ، 2013
لورالائی… ضلع لورالائی کے علاقے ہوسٹری میں ایف سی قلعہ پر چھ راکٹ فائر ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ضلع لورالائی کی تحصیل دکی کے علاقے ہوسٹری میں نامعلوم افراد نے قریبی پہاڑوں سے ایف سی کے قلعہ پر چھ راکٹ فائر کئے جو قلعہ کے قریب کھلے میدان میں گرے ، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔