22 جون ، 2013
اسلام آباد… اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دیدی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق ایڈوائزری کمیٹی 21 ارکان پر مشتمل ہے ، جس میں مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف، ایم کیو ایم ، جے یو آئی، جماعت اسلامی، مسلم لیگ ق اور فاٹا ارکان شامل ہیں۔ ایڈوائزری کمیٹی اسمبلی کے ایجنڈا امور طے کرے گی۔