پاکستان
22 جون ، 2013

صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ،شہباز شریف

 صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ،شہباز شریف

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔لاہورمیں مختلف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹوز نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی جس میں سرمایہ کاری کے فروغ،معاشی استحکام،توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے تجاویزپرغورکیا گیا۔ صوبے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو دوہفتوں میں توانائی کے بحران کے خاتمے اورصنعتکاری کاعمل تیز کرنے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔

مزید خبریں :