22 جون ، 2013
بغداد…عراق کے شہر سمارا میں فائرنگ کے واقعات میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایک حملہ آور نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ،جس سے تین پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ایک اور واقعہ میں فائرنگ سے 2مزدور ہلاک ہوگئے۔حالیہ دنوں میں عراق میں تشدد کی نئی لہر کے دوران درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔