23 جون ، 2013
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں روسی، یوکرائین، چائنا اور پاکستانی سیاحوں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایم کیوایم اعلامیہ کے مطابق الطا ف حسین نے کہاکہ پاکستان میں غیرملکی سیاحوں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مقامی انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی مددسے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دلوائے کیونکہ دہشت گردی کا یہ عمل صرف ظالمانہ اورسفاکانہ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ الطاف حسین نے دہشت گردوں کے ہاتھوں غیرملکی سیاحوں کے قتل پر گہرے دکھ اور اظہار کرتے ہوئے روس، یوکرائن، چائنا اور دیگرممالک کے سربراہوں سے دلی افسوس اور تعزیت کا اظہاربھی کیا۔