23 جون ، 2013
برمنگھم…چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 130رنز کا ہدف دیدیا ہے۔بھارت نے بارش کے باعث متاثرہونے والے اس میچ میں اپنے بیس مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 129رنز بنائے۔اس سے قبل انگلینڈ کے کپتان الیسٹر کک نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔تاہم میچ بارش کی وجہ سے مختصر کرنا پڑا اور مسلسل بارش کی صورتحال کی وجہ سے اسے بیس اوورز تک محدود کردیا گیا۔بھارت کی جانب سے شیکھر دھاون نے 31،ویرات کولہی 43اور جڈیجا 33ناٹ آؤٹ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔انگلینڈ کی جانب سے روی بھوپڑا سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے اور انھوں نے تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹریڈویل،براڈ اور اینڈریسن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔