23 جون ، 2013
لندن … برطانیہ میں وزٹ ویزے پرآنے والے پاکستانیوں کو 3 ہزار پاوٴنڈ بطور ضمانت رکھوانے پڑیں گے، ویزے کی مدت سے زیادہ قیام کیا تو رقم سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ برطانوی اخبار کے مطابق 6 ممالک کے شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے کے لیے 3 ہزار پاوٴنڈ کی فیس ادا کرنی پڑے گی۔ برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے اس اسکیم کا اعلان نومبر میں کریں گی، جس کے تحت پاکستان، بھارت،بنگلا دیش،سری لنکا ،گھانا اور نائیجیریا سے وزٹ ویزا پر آنے والے افراد سے 3 ہزار پاوٴنڈ بطور زر ضمانت لیے جائیں گے اور ویزے کی مدت کے خاتمے کے بعد قیام پر یہ رقم ضبط کرلی جائے گی۔