23 جون ، 2013
لاہور…لاہور میں مجلس وحدت المسلمین نے پشاور میں مسجد کے اندر دہشت گردی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ،لاہورپریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے میں مردوں کے ساتھ خواتین بھی شریک ہوئیں ، شرکاء نے ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے بعد دھرنا بھی دیا ، مقررین نے جمعے کے روز پشاور میں مسجد بم دھماکے کی شددید الفاظ میں مزمت کی ، شرکاء نے گلگت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل کو پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش قرار دیا،احتجاج کے اختتام پر دہشت گردی کے خلاف قرارداد پیش کیں جس کی شرکاء نے بھرپورتائیدکی ۔