24 جون ، 2013
صیدا…لبنان کے جنوبی شہر صیدا میں مسلح افراد اور فوج کے درمیان جھڑپوں میں دو افسر اور آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق علاقے کے مشہور عالم دین اور شامی صدر بشارالاسد کے مخالف شیخ احمد الاسیر کے حامیوں نے فوجی چیک پوائنٹ کا محاصرہ کر لیا جس کے بعد لڑائی شروع ہوگئی۔اس سے پہلے فوجیوں نے سنی عالم دین کے حامیوں سے بھری ایک گاڑی کو روکا تھاجس کے بعد مسلح لڑائی شروع ہوگئی۔الاسیر کے حامیوں کا گلہ ہے کہ لبنانی فوج حزب اللہ کے مسلح حامیوں کو نا روکتی ہے نہ انکی تلاشی لیتی ہے تو پہر ھم سے امتیازی سلوک کیوں برتا جا رہا ہے؟یاد رہے کہ بیروت اور طرابلس کے بعد لبنانی شہر صیدا ملک کا تیسرا بڑا اور جنوبی لبنان کا سب سے بڑا شہر ہے جس میں دو بڑے فلسطینی پناہ گزین کیمپ موجود ہیں۔