12 مارچ ، 2012
ممبئی… ودیا بالن اپنے شوہر کو تلاش کرنے میں ناکام ہوئیں یا کامیاب مگر بھارتی فلم ’کہانی ‘نے باکس آفس پر اپنے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔ کولکتہ کے میٹرو ریل کمپارٹمنٹ میں گیس دھماکے سے مسافروں کی ہلاکت کے مناظر سے شروع ہونے والی فلم کہانی جب بالی ووڈ کی سینما اسکرینوں پر پہنچی تو اس نے وہاں بھی دھماکے کرنا شروع کردئیے۔اور یہ دھماکے تھے اس کے بزنس کے۔ ہفتے کے روز کہانی نے باکس آفس پر جمعہ کے مقابلے میں ساٹھ سے ستر فیصد زیادہ بزنس کیا اور اس طرح ہفتے کے اختتام پر اس فلم نے پپندرہ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ کم بجٹ سے بننے والی فلم کہانی کی کہانی لندن سے آنے والی ایک خاتون کے گرد گھومتی ہے۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی ودیا بالن کولکتہ میں اپنے شوہر کی تلاش کی لئے آتی ہے۔ اس فم کے بزنس کے ساتھ ساتھ ودیا بالن کے لئے یہ فلم ایک اور کامیاب فلم ثابت ہونے کے سفر پر ہے۔