دنیا
24 جون ، 2013

زیادتی کیس: سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کو 7 سال قید کی سزا

زیادتی کیس: سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی کو 7 سال قید کی سزا

روم … سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی پر منصب وزارت کی تذلیل کرتے ہوئے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں 7 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ اطالوی عدالت کے مطابق برلسکونی پر رقم کے عوض کم عمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا ہے، اس جرم میں برلسکونی کو 7 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ برلسکونی پر کسی بھی عوامی عہدہ رکھنے کی پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔ برلسکونی کو اپیل کا حق حاصل ہوگا، ان کی سزا اپیل کا حق ختم ہونے کے بعد لاگو ہوگی۔

مزید خبریں :