25 جون ، 2013
ممبئی…بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور آج اپنی 39 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔25 جون 1974کو ممبئی میں ماضی کے مقبول اداکار رندھیر کپور کے گھر پیدا ہونے والی کرشمہ کپور نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1991میں فلم "پریم قیدی"سے کیا۔اس کے بعد کرشمہ نے کئی فلموں میں کام کیا لیکن 1996میں عامر خان کے ساتھ فلم راجا ہندوستانی نے کرشمہ کو کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔کرشمہ کے بڑھتے قدم یہاں رْکے نہیں بلکہ اسکے بعدان کی فلم دل تو پاگل ہے بھی باکس افس پر ہٹ رہی۔کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے کرشمے دکھانے والی کرشمہ کپور کو ذاتی زندگی میں اس وقت ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا جب امیتابھ بچن کے اداکار بیٹے ابھیشک کے ساتھ ان کی منگنی ٹوٹ گئی۔ستمبر2003ء میں نامور صنعتکار سنجے کپور کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کرنے والی کرشمہ کپورایک بیٹے اور بیٹی کی ماں بن چکی ہیں،شادی کے بعد فلموں کو خیر باد کہنے والی کرشمہ نے، شوہر سے علیحدگی کے بعد ڈینجرس عشق سے ایک بار پھر فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے۔