Geo News
Geo News

کاروبار
25 جون ، 2013

پاکستانی آم کی پہلی کھیپ ماریشس روانہ

پاکستانی آم کی پہلی کھیپ ماریشس روانہ

کراچی…اب مورش (Mauritius) کے عوام بھی میٹھے پاکستانی آموں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔ تاریخ میں پہلی بار ملک سے آموں کا ایک کنسائنمنٹ موریشئیس روانہ کردیا گیا ہے۔رواں سیزن موریشیئس نے پاکستان سے 500 ٹن آم خریدنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں 22 ٹن کا پہلا کنسائنمنٹ سمندر کے راستے روانہ کردیا گیا، جس پر12 روپے فی کلو کی ترسیلی لاگت آئی ہے۔سمندر میں سفر کے دوران خراب ہونے سے بچانے لیے ان آموں کو خصوصی پلانٹ پر ٹریٹ کیا گیا ہے۔ یہی کھیپ ہوائی جہاز کے زریعے بھیجنے پر 160 روپے کلو کی ترسیلی لاگت آتی ہے۔موریشیئس سالانہ بنیاد پر مختلف ملکوں سے 1.5 ارب ڈالر کے آم برآمد کرتا ہے۔ پاکستان کے پاس بھی اس ملک میں اپنی برآمدات بڑھانے کی بہت گنجائش موجود ہے۔

مزید خبریں :