13 مارچ ، 2012
لاہور.. . . .یوآئی ٹی کے طلبہ اور وائس چانسلر کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔طلبہ کے مطالبے پر وائس چانسلر ریٹائرڈجنرل اکرم خان بات چیت کے لیے پہنچ گئے ۔طلبہ اور وائس چانسلر کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد طلبہ نے احتجاج ختم کردیا۔یو ای ٹی نے حادثہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنا دی گئی۔ترجمان یو ای ٹی ،تنویر قاسم کے مطابق طالبعلم کی ہلاکت کے سوگ میں منگل کو یوای ٹی بند رہے گی جبکہ ڈیرھ بجے جامع مسجد یو ای ٹی گراونڈ میں معید ناصر کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی جائیگی۔مذکرات میں طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ہاسٹل کی نئی عمارت تعمیر کی جائے جس کے بعد ان کے مطالبہ مان لیا گیا۔