06 جولائی ، 2013
عدیس ابابا … مصر میں فوج کی جانب سے صدر مرسی کا تختہ الٹنے پر،افریقن یونین نے مصر کی رکنیت معطل کردی، مک کین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا مصری فوج کو دی جانیوالی امداد معطل کردے۔ مصرمیں فوجی بغاوت اور صدرمرسی کی برطرفی پر افریقی ممالک کی تنظیم افریقن یونین نے مصر کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کی بحالی تک مصر تنظیم کی کسی بھی کارروائی میں شرکت نہیں کر سکے گا۔ دوسری جانب امریکی سینیٹر جان مک کین نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا مصری فوج کو دی جانے والی امداد معطل کردے۔