13 مارچ ، 2012
ڈھاکا… بنگلہ دیش میں دریائے میگنا میں مسافر کشتی، دوسری کشتی کے ٹکرا گئی۔ کشتی ڈوبنے سے150 افراد لاپتہ ہوگئے۔ پولیس چیف شاہد الاسلام کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے جنوبی علاقے میں دریائے میگنا کے وسط میں کشتی کو حادثہ پیش آیا،، جب دوسری مسافر کشتی ٹکرائی۔ ڈبل ڈیکر کشتی میں 2 سوکے قریب افراد سوار تھے، 35 سے زائد افراد کو بچا جا چکا ہے جبکہ باقی کی تلاش کی جارہی ہے۔