13 مارچ ، 2012
غزہ… مصر میں جامع اور باہمی ثالثی کے بعد تنظیم اسلامک جہاد اور اسرائیل نے جنگ بندی کے لیے آمادگی ظاہر کردی۔۔ اسلامک جہاد کے ترجمان داوٴد شہاب کے مطابق وہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرتے ہیں اور وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں اگراسرائیل جارحانہ طور پر قتل کرنا بند کردے،،غزہ کی سرحدی پٹی پر چار روز سے جاری جنگ میں اب تک 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع Matan Vilnai نے ریڈیو پر بیان دیتے ہوئے کہا جو میدان میں ہورہا تھا وہ اس کا جواب دے رہے تھے، تاہم ایک تفہیم کا عمل سامنے آیا ہے اور وہ اس کی پیروی کریں گے۔