08 جولائی ، 2013
لندن… برطانیہ نے کہا ہے کہ جون کے دوران ملک میں بیروزگاری کی شرح گزشتہ 2 سال کے دوران سب سے کم رہی۔ حال ہی میں جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق جون کے دوران نہ صرف روزگار کے نسبتاً زیادہ مواقع پیدا ہوئے بلکہ اس عرصے میں لوگوں کی تنخواہیں اور اعتماد میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اس کے علاوہ عارضی روزگار کے مواقع بھی جون میں گزشتہ تین برس کی نسبت تیزی سے بڑھے جو کہ مئی کی نسبت 50 فیصد زائد تھے۔