13 مارچ ، 2012
کابل… افغانستان میں 16 شہریوں کی ہلاکت پر طالبان نے امریکی فوجی کے سرقلم کرنے کی دھمکی دیدی۔۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ کے جاری بیان کے مطابق صوبہ قندھار میں امریکی فوجی کی بلااشتعال فائرنگ سے 16 افراد ہلاک ہوئے تھے،،طالبان نے دھمکی دی ہے کہ اس امریکی کا سرقلم کیا جائے گا۔دوسری طرف واقعے کے خلاف جلال آباد میں پہلی بار یونیورسٹی کے سیکڑوں طلبا نے مظاہرہ کیا،جن کا مطالبہ تھا کہ امریکی فوجی کو عوام کے حوالے کیا جائے۔