پاکستان
09 جولائی ، 2013

تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت سے انکار نہیں کیا،پرویز خٹک

تحریک انصاف نے اے پی سی میں شرکت سے انکار نہیں کیا،پرویز خٹک

پشاور…وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار نہیں کیا۔پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال،ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ 12 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہو رہی ہے،امید ہے کہ اے پی سی میں اس حوالے سے کوئی حل نکل آئے گا۔انہوں نے اس بات کی تردید کی کہ پاکستان تحریک انصاف نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے۔

مزید خبریں :