کاروبار
10 جولائی ، 2013

2013کے دوران 13.92 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں

کراچی…پاکستان کو مالی سال 2013میں 13.92 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے گذشتہ مالی سال (جولائی 2012ء تا جون 2013ء) کے دوران 13,920.26 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جبکہ گذشتہ سے پیوستہ مالی سال (جولائی 2011ء تا جون 2012ء) کے دوران انہوں نے13,186.62 ملین ڈالر بھجوائے تھے جس سے 733.64 ملین ڈالر یا 5.56 فیصد کا اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔ جولائی تا جون مالی سال 13ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 4,104.73 ملین ڈالر، 2,750.17 ملین ڈالر، 2,186.21 ملین ڈالر، 1,946.01 ملین ڈالر، 1,607.88 ملین ڈالر اور 357.37 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا جون مالی سال 12ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 3,687 ملین ڈالر، 2,848.86 ملین ڈالر، 2,334.47 ملین ڈالر، 1,521.10 ملین ڈالر، 1,495 ملین ڈالر اور 364.79 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ناروے، سوئٹزر لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 967.79 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گذشتہ سے پیوستہ مالی سال (2012ء) کے دوران ان ممالک سے 935.36 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن موصول ہوئی تھیں۔ جولائی 2012ء تا جون 2013ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے ماہانہ اوسطاً 1160.02 ملین ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1,098.89 ملین ڈالر بھیجے گئے تھے۔گذشتہ ماہ (جون 2013ء) بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز نے 1,164.79 ملین ڈالر وطن بھیجے جو جون 2012ء میں بھیجی گئی رقم 1,117.52 ملین ڈالر سے 4.23 فیصد زیادہ ہے۔ جون 2013ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان)، اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 353.18 ملین ڈالر، 218.60 ملین ڈالر، 179.93 ملین ڈالر، 171.94 ملین ڈالر، 138.18 ملین ڈالر اور 31.03 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جون 2012ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 333.68 ملین ڈالر، 219.14 ملین ڈالر، 206.60 ملین ڈالر، 126.72 ملین ڈالر، 128.12 ملین ڈالر اور 29.24 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ جون 2013ء کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 71.93 ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے (جون 2012ء) میں 73.98 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

مزید خبریں :