13 مارچ ، 2012
گوئٹے مالا سٹی… گوئٹے مالا کی ایک عدالت نے اجتماعی قتل عام کے ایک واقعے میں ملوث سابق فوجی اہلکار کو مجموعی طور پر 60 60 سال قید کی سزا سنا دی ۔ 55 سالہ فوجی پیڈ روپیمنٹل کو گزشتہ سال لاس اینجلس سے گوئٹے مالا منتقل کیا گیا ۔ جہاں اس پر 1982ء میں لاس ڈوس ایرس قتل عام میں ملوث ہونے کی پاداش میں مقدمہ چلایا گیا ۔ سابق فوجی کیخلاف تمام الزامات ثابت ہوئے۔ استغاثہ کے مطابق وہ 20 فوجیوں کے اس گروپ میں شامل تھے جس نے 1982ء میں ہتھیاروں کی تلاش کے دوران 201 شہریوں کو قتل کردیا تھا۔