پاکستان
12 جولائی ، 2013

حیدرآباد میں 3 بم دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا

حیدرآباد میں 3 بم دھماکے، جانی نقصان نہیں ہوا

حیدرآباد… حیدرآباد میں علی الصبح یکے بعد دیگرے 3بم دھماکوں سے شہر گونج اٹھا، تاہم دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پہلا بم دھماکا ایس ایس پی آفس کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں آفس کی دیوار کو جزوی طور پر نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے ایس ایس پی آفس کی دیوار گرگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دیگر 2دھماکے 15منٹ کے وقفے کے بعد حسین آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ہوئے جس سے ٹریک کو نقصان پہنچا۔ یکے بعد دیگرے 3بم دھماکوں سے شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :