13 مارچ ، 2012
پشاور…پشاور پولیس نے کارروائی کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیاہے۔ڈی ایس پی کینٹ سجاد خان نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزم شیر محمد خان کو ایک نجی میڈیکل سینٹر سے گرفتار کیا گیا۔ جہاں وہ محمد جان نامی شخص کو قتل کرنے کی غرض سے داخل ہوا تھا۔ سجاد خان نے کہا کہ افغان ٹارگٹ کلر شیر محمد خانی قتل کی کئی وارداتوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیر محمد خان جس شخص کو قتل کرنے آیا تھا وہ پہلے بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ اس لئے میڈیکل سینٹرکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔