پاکستان
13 مارچ ، 2012

صدر نے شرمین عبید چنائے کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دیدی

 صدر نے شرمین عبید چنائے کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد…صدر آصف علی زرداری نے آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔صدارتی ترجمان کے مطابق صدرزرداری نے وزیر اعظم کی سفارش پر شرمین عبید کو ہلال امتیاز دینے کی منظوری دی۔ ہلال امتیاز دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شرمین عبید چنائے کو فلم بنانے کے شعبے میں ان کی اعلیٰ خدمات اور پاکستان کے سماجی مسائل کو دستاویزی فلم کی ذریعے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی بہترین کاوش کے اعتراف میں ہلال امتیاز عطا کیا جاتا ہے۔شرمین عبید پہلی پاکستانی ہیں جنہیں ان کی دستاویزی فلم سیونگ فیس پر آسکر ایوارڈ دیا گیا ہے۔اس دستاویزی فلم میں ان خواتین کی زندگی کو موضوع بنایا گیا ہے جن کے چہروں پر تیزاب پھینک دیا جاتا ہے۔ بہترین دستاویزی فلمیں بنانے پر وہ اس سے قبل ایمی ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ پہلی غیر امریکی ہیں جو لونگ اسٹون ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

مزید خبریں :