پاکستان
14 جولائی ، 2013

ملیر کھوکھر ا پارمیں کچھیوں کیلئے کے کے ایف کے تحت امدادی کیمپ

 ملیر کھوکھر ا پارمیں کچھیوں کیلئے کے کے ایف کے تحت امدادی کیمپ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیرا ہتمام اتوار کے روز ملیر کھوکھرا پار کے علاقے ای ون ای ٹو ایریا میں طبی و امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں لیاری سے بے سرومانی کے عالم میں نقل مکانی کرکے آنے والے کچھی کمیونٹی کے خاندانوں میں غذائی اجناس اور امدادی سامان بھی تقسیم کیا گیا ۔ طبی و امدادی کیمپ میں ایم کیوایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے 1200سے زائد کچھی کمیونٹی کے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں بھاری مالیت کی ادویات فراہم کیں ۔طبی و امدادی کیمپ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی ،حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی اشفاق منگی نے کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں میں ایک ٹرک پر مشتمل غذائی اجناس اور امدادی سامان تقسیم کیا اور طبی کیمپ میں کچھی کمیونٹی کے متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا ۔ اس موقع پر طبی و امدادی کیمپ سے مستفید ہونے والے کچھی برادری کے متاثرہ نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاری میں جاری دہشت گردی اور بدامنی کے باعث کچھی برادری کے سینکڑوں خاندان رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بے سرو سامانی کے عالم میں نقل مکانی کرچکے ہیں اور ملیر میں نقل مکانی کرکے آنے والے کچھی برادری کے متاثرین کی جس طرح سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے امدادکی گئی ہے اور طبی سہولیات فراہم کی گئیں ہیں اس سے ہمیں اندازہ ہوگیا ہے کہ انسانیت کی خدمت کا عملی جذبہ کون رکھتا ہے ۔ کچھی برادری کے متاثرین نے قائد تحریک الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں ۔

مزید خبریں :