15 جولائی ، 2013
واشنگٹن ڈ ی سی…ایم کیو ایم امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ آرگنائزر محمد ارشد حسین ، ندیم صدیقی سمیت اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی نے برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ اور اس کے قائد الطاف حسین کے خلاف پروپیگنڈے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر باطل اور ایم کیو ایم مخالف قوتوں کا گٹھ جوڑ حق پرست عوام اور کارکنان کے الطاف حسین اور ایم کیو ایم سے قائم محبت کے رشتہ کو کمزور نہیں کر سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ مظلوم و متوسط طبقہ کی واحد نمائندہ جماعت ہے جسے حق پرست عوام کا اعتماد کل بھی حاصل تھا، آج بھی حاصل ہے اورانشاء الله آئندہ بھی رہے گا۔جھوٹے منفی پروپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو گمراہ اور الطاف حسین و ایم کیو ایم سے دور نہیں کیا جا سکتا۔قومی اوربین الاقوامی سطح پر متحدہ قومی موومنٹ کا خلاف سازشوں کا آغاز کیا جاچکا ہے اور اسکی نشاندہی قائدِتحریک کارکنان سے اپنے حالیہ خطا بات میں بھی کر چکے ہیں۔ دستاویزی پروگرام کا مواد حقائق کے منافی تھا اور خصوصی طور پر قائدِتحریک کے خطابات کے مختلف حصّوں کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا جو حقائق کو توڑنے مروڑنے کے مترادف ، بنیادی صحافتی اصولوں اور تقاضوں کے صریحاََخلاف ہے۔نشریاتی ادارے کے اس عمل سے جہاں پاکستانی عوام میں اس کی ساکھ مجروح ہوئی ہے وہیں ایم کیوایم کے خلاف باطل قومی و عالمی طاقتوں کا گٹھ جوڑ بھی سامنے اگیا ہے،نشریاتی ادارے کو چا ہئے تھا کے پروگرام کی تیاری میں بنیادی صحافتی اصولوں کو مدِنظر رکھا جاتااورصرف تصویر کے من گھڑت اور خودتراشیدہ حصوں کو پیش کرنے کے بجائے ایم کیو ایم کی منتخب قیادت کا موقف بھی حاصل کیا جاتا۔ ارکین ِ سینٹرل کمیٹی نے الطاف حسین پر اپنے بھرپور اعتماد کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کے حقائق کے برخلاف یکطر فہ ا یم کیو ایم مخالف پروگرام کروڑوں پاکستانی عوام اور لاکھوں کارکنان کی دل آزاری کا باعث بنا ہے۔