پاکستان
13 مارچ ، 2012

رحیم یارخان : ناراض بیوی واپس نہ آنے پر ساس اور سالی کا قتل

رحیم یارخان : ناراض بیوی واپس نہ آنے پر ساس اور سالی کا قتل

رحیم یار خان…رحیم یارخان میں ناراض بیوی واپس نہ آئی تو داماد نے فائرنگ کرکے ساس اور سالی کو قتل کردیا۔راجن پور میں رشتہ سے انکار پر دولڑکیوں کو موت کی نیند سلادیاگیا۔جیکب آباد میں کھانا دیر سے دینے پر بیوی کوقتل کردیا،رحیم یارخان کی نیازی کالونی میں رب نواز اپنی ناراض بیوی صائمہ کومنانے سسرال پہنچاتوانکار پر ایک طوفان کھڑا ہوجائیگا یہ کوئی نہ جانتاتھا۔ سسرالیوں نے صائمہ کو بھجوانے سے انکار کیا توتلخ کلامی بڑھ گئی۔رب نوازاس وقت توخاموشی سے واپس چلاگیا لیکن کچھ ہی دیر بعد اپنے بھائی کے ساتھ واپس آیا اوراندھادھند فائرنگ کردی۔فائرنگ سے اس کی ساس کوثر بی بی اورسالی ارم موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ایک جگہ رشتہ نبھانے پر قتل ہوئے تو ایک اورواقعہ راجن پور میں پیش آیا جہاں رشتہ نہ ملنے پر دولڑکیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔ علاقہ کوٹلا اندرون میں بلال نامی شخص نے امینہ بی بی کا رشتہ مانگا تھا۔ لیکن انکاروہ سہہ نہ سکا۔انتقام کی آگ لئے وہ گھر میں داخل ہوا اورفائرنگ کرکے امینہ اوراس کی 24سال کی کزن نبیلہ کوقتل کردیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔اور اب بات ہوجائے ایسے بیوی کی جس کو صرف اس لئے موت کی نیند سلادیاگیا کہ اس نے کھانا تیار کرنے میں دیر کی،جیکب آبادکے علاقے میراں پورمیں ملزم امداد سنانی نے کھا نا دیر سے پکانے کی معمولی بات پر اپنی بیوی مسمات خیراں بی بی پرگولیاں برسادیں اور موقع سے فرار ہو گیا۔

مزید خبریں :