پاکستان
15 جولائی ، 2013

کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کودہشت گردی کا نشانہ بنانے کانوٹس لیاجائے،الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوئٹہ میں مسجدروڈپرمسلح دہشت گردوں کی جانب سے گاڑی پراندھادھندفائرنگ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں ہزارہ کمیونٹی کے چارافرادکے جاں بحق ہونے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردسوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہزارکمیونٹی کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں اورسینکڑوں افرادکودہشت گردی کی بھینٹ چڑھاچکے ہیں تاہم آج تک کوئی بھی دہشت گردگرفتار نہیں کیاجا سکا ۔الطاف حسین نے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے ہزارہ کمیونٹی کے افرادسے مکمل اظہاریکجہتی کیااورزخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔الطاف حسین نے صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراحمداوروزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیاکہ ہزارہ کیمونٹی کودہشت گردی کا نشانہ بنانے کانوٹس لیاجائے اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں اوران کے سرپرستوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔دریں اثناء الطاف حسین نے معروف مصنف و مزاح نگار،صحافی اور تجزیہ نگار مشتاق یوسفی کی علالت پر گہری تشویش کا اظہار کر تے ہوئے ان کی جلد ومکمل صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ ایک بیان انھوں نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ مشتاق یوسفی کی جلد و مکمل صحت یابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعائیں کریں۔ علاوہ ازیں الطاف حسین نے ایم کیوایم محمود آباد سیکٹر کے کارکن خلیل الدین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی خلیل الدین ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکرتے ہوئے مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی ۔

مزید خبریں :