13 مارچ ، 2012
اسلام آباد…بالائی علاقوں میں حالیہ بارش اور برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ بیش تر علاقوں میں مطلع صاف ہو گیا ہے تاہم کہیں کہیں مزید بارش کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران کالام اور مالم جبہ میں 9،9 انچ برف باری ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش پارا چنارمیں 52 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔مالم جبہ اور قلات منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ سرد ترین مقامات رہے۔کوئٹہ منفی 4 ،پارا چناراوراستورکادرجہ حرارت منفی تین ڈگر ی سنٹی گریڈجبکہ مری کا درجہ حرارت نقطہ انجماد پر ہے۔اسلام آباد اور پشاور میں 6 ، لاہور 9 اور کراچی میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا۔اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ،ہزارہ ڈویڑن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔