پاکستان
13 مارچ ، 2012

گجرات :پولیس ناکے پر فائرنگ ،4اہلکار جاں بحق1زخمی

گجرات :پولیس ناکے پر فائرنگ ،4اہلکار جاں بحق1زخمی

کراچی…گجرات کے علاقے کٹھالہ میں پولیس چوکی پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار جاں بحق اور 1 زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او رانا شاہد پرویزکے مطابق پولیس ناکے پر دو نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل سمیت چار ملازمین جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ مرنے والوں میں ارشد ، قمر علی ، سیرت عباس شاہ اور صفوة اعظم شامل ہیں ، ڈی پی او کے مطابق ابھی حتمی طور پر واردات کے متعلق کچھ نہیں کیا جا سکتا ، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیاہے ۔ لاہورسے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور ضروری اقدامات کریں،شہباز شریف نے شہداء کے اہلِ خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ضلعی افسروں کو مزید ہدایت کی کہ ملزموں کو فوری گرفتار کرکے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب محمد حبیب الرحمان نے بھی شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے آر پی او گوجرانوالا اور ڈی پی اوگجرات کوشہداء کے اہلِ خانہ سے ہر قسم کے تعاون کی ہدایت کی ہے۔

مزید خبریں :