19 جنوری ، 2012
کابل…فارن ڈیسک…افغانستان میں برف کے تودے گرنے سے29افراد جاں بحق ہوگئے، حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کے شمال مشرقی پہاڑ ی علاقوں میں کم از کم 29 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔متاثرہ علاقے رابطہ سڑکیں شدید برفباری کی وجہ سے بند ہیں۔امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی کوشش میں ہیں۔ افغان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ بدخشاں صوبے میں کم از کم 40 زیادہ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہصوبائی دارالحکومت کے فیض آبا کی بیرونی سڑکیں 6 فٹ(2 میٹر) برف کی وجہ سے بند ہیں۔برفانی تودے موسم سرما میں اکثر شدید صورت حال اختیار کرجاتے ہیں۔فروری2010میں سالنگ پاس میں ایسے توووں کی وجہ سے 171 افرادموت کے منہ میں چلے گئے تھے۔