پاکستان
22 جولائی ، 2013

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3500 میگا واٹ رہ گیا

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3500 میگا واٹ رہ گیا

اسلام آباد… ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 3500 میگا واٹ رہ گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں اس وقت بجلی کی پیداوار 13450میگا واٹ ہے جبکہ طلب 16500میگا واٹ ہے۔ترجمان کے مطابق پن بجلی کے ذرائع سے 5400میگا واٹ، تھرمل سے 1850 میگاواٹ اور آئی پی پیز سے 6200میگا واٹ بجلی مل رہی ہے۔ اس طرح مجموعی پیداوار 13450میگا واٹ ہے ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پیداوار میں مزید اضافے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل یہ پیداوار کچھ وقت کیلئے 15000میگا واٹ تک پہنچی تھی جو اس کے بعد ایک بار پھر 14000میگا واٹ سے نیچے آگئی ۔

مزید خبریں :