پاکستان
23 جولائی ، 2013

اسلام آباد آگیا ہوں، کسی نے گرفتار کرنا ہے تو کرلے،یوسف گیلانی

 اسلام آباد آگیا ہوں، کسی نے گرفتار کرنا ہے تو کرلے،یوسف گیلانی

اسلام آباد…سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ اگر کسی نے مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں اسلام آباد آگیا ہوں یہاں گرفتار کرلیا جائے خرچہ بھی بچ جائے گا ۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو اگر مجھے گرفتار کرنے کا شوق ہے تو میں اسلام آباد آگیا ہوں گرفتار کرلے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہا جارہا تھا کہ پنجاب حکومت میری گرفتاری میں تعاون نہیں کررہی اس لئے میں خود اسلام آباد آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی ادارے کے سامنے پیش نہیں ہوں گا، میں نے صدر آصف علی زرداری کے استثنیٰ کا دفاع کیا تھا تو اپنا دفاع بھی بھرپور انداز میں کروں گا، مجھے صرف پارلیمنٹ ہی طلب کرسکتی ہے ۔

مزید خبریں :