14 مارچ ، 2012
کیف… یوکرائن کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر سیگرٹ نوشی پر پابندی کابل منظور کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات جیسے رقص و سرور کی محفلوں اور ریستورانوں میں سیگرٹ نوشی پر پابندی کا بل کثرت رائے کے ساتھ منظور کرلیا ہے ۔ خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 1250 ڈالر جرمانہ کیا جاسکے گا۔ بل کے مسودہ میں واضح طور پر عوامی مقامات پر خصوصی طور پر سگریٹ نوشی کیلئے کیبن بنانے کیلئے کہا گیا ہے ۔ یو کرائن اور پولینڈ رواں سال یورو فٹ بال چیمپئن شپ کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں اور دونون ممالک اپنی ساکھ اور سیاحت کو بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔