کھیل
28 جولائی ، 2013

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور پانچواں ون ڈے مشکوک قرار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور پانچواں ون ڈے مشکوک قرار

لندن… ایک برطانوی اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی گئی حالیہ سیریز کے تیسرے اور پانچویں ون ڈے میں سٹے بازی کی اطلاعات ملی ہیں۔برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ تیسرے اور پانچویں ون ڈے کی تحقیقات کرے گا۔ اخبار کا دعویٰ ہے کہ تیسرے اور پانچویں ون ڈے میں سلو رن ریٹ تحقیقات کا مرکزی نقطہ ہوگا۔ برطانوی اخبار کے مطابق تیسرے ون ڈے میں آخری اوور میں پاکستان کی جانب سے رن آوٴٹ کا چانس ضائع کرنے کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ پانچویں ون ڈے میں ویسٹ انڈین بیٹسمینوں کے سست آغاز کی بھی تحقیقات ہوں گی۔

مزید خبریں :