دلچسپ و عجیب
15 مارچ ، 2012

بلی اور گلہری کی دوستی، ملاقات میں کھڑکی کا شیشہ رکاوٹ

 بلی اور گلہری کی دوستی، ملاقات میں کھڑکی کا شیشہ رکاوٹ

نیویارک…این جی ٹی…امریکی ریاست نیو یارک میں ایک بلی نے گلہری سے دوستی کر لی ہے لیکن ان کی ملاقات میں کھڑکی کا شفاف شیشہ رکاوٹ بن گیا ہے۔یہ بلی صبح سویرے اُٹھ کر اس کھڑکی سے باہر کا نظارہ کرتی ہے جہاں اس کی ملاقات اس بادام کھاتی گلہری سے ہو گئی بس پھر کیا تھا دونوں نے ایک دوسرے سے دوستی کرلی۔ یہ دونوں اس شفاف شیشے سے ایک دوسرے کو اپنے پنجوں سے چھونے کی کوشش تو کرتی ہیں لیکن ایک دوسرے سے خوف زدہ ہوکر بھاگتی نہیں۔

مزید خبریں :