11 اگست ، 2013
بغداد…عراق کے دارالحکومت بغداد میں 12 کار بم دھماکوں میں 80 افراد ہلاک اور150افراد زخمی ہوگئے۔بغدادمیں ہونے والے کار بم دھماکوں میں مارکیٹوں اور پارکوں کو نشانہ بنایا گیا۔عیدکی چھٹیوں پر تفریحی مقامات پررش کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔جبکہ متعددافرادزخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ماہ عراق میں بم دھماکوں کا نشانہ بننے والے افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی تھی۔جو 2008ء سے اب تک ایک ماہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔