13 اگست ، 2013
پشاور…سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور سنٹرل جیل کی سیکورٹی مزید سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ جیل کے اطراف کی سڑکیں رات کے اوقات میں خاردار تاریں بچھا کر بند کی جاتی ہیں۔ پشاور پریس کلب کے قریب خاردار تاریں اور رکاوٹیں کھڑی کرکے صدر روڈ بلاک کیا جاتا ہے۔ رات کے وقت جدید اسلحہ سے لیس پولیس ٹیمیں گشت کر رہی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیصلہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے کیا گیاہے۔