14 اگست ، 2013
نیویارک… این جی ٹی…انسانی آواز کی نقل کرنے اور ذہانت کے معاملے میں طوطوں کی صلاحیتوں سے کسی کو انکار نہیں لیکن اس طوطے کے تو کیا ہی کہنے ہیں جو موسیقی کی دھن پر ایسی مہارت سے سیٹی بجاتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ موسیقی روح کی غذاہے اسی لیے شایدانسانوں کے ساتھ ساتھ اب پر ندے بھی موسیقی کی دھنوں میں اپنے سُر اور تال ملا تے ہوئے اپنے جذبا ت کا کھل کر اظہا ر کرنے لگے ہیں۔