14 اگست ، 2013
بورے والا…ندیم مشتاق رامے/ نمائندہ خصوصی… ملک کے دیگر شہروں کی طرح بورے والا میں بھی ملک کے 67 ویں یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ یوم آزادی کی مرکزی تقریب ٹی ایم اے بورے والا میں منعقد ہوئی جہاں پر ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد ،ڈی ایس پی سجاد محمد خان کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔اس موقع پرا سکول کے بچوں نے قومی ترانہ پیش کیا اور پنجاب پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ اس کے علاوہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بورے والا میں مریضوں کے درمیان پھل اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں علاوہ ازیں شہر کے مختلف اسکولوں ، کالجوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔