پاکستان
14 اگست ، 2013

رحمن ملک کی لندن میں ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

 رحمن ملک کی لندن میں ارکان رابطہ کمیٹی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

لندن…پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وزیرداخلہ سینیٹررحمن ملک نیبدھ کو یہاں لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرندیم نصرت اوررابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور،طارق جاویداورمصطفےٰ عزیزآبادی شریک تھے ۔ ملاقات میں رحمن ملک اور ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے درمیان پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اور ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیاگیاکہ پاکستان اس وقت مختلف قسم کے خطرات اورچیلنجزمیں گھراہوا ہے جن میں دہشت گردی سب سے بڑاچیلنج ہے اوراس سے نمٹنے کیلئے اتحادویکجہتی اورمفاہمت کی اشدضرورت ہے۔سینیٹررحمن ملک نے ملک میں استحکام اورجمہوریت کی بقاء کیلئے الطا ف حسین کے کردار کوسراہا۔ملاقات میں دہشت گردی کے واقعات میں شہیدہونے والوں کے لواحقین سے دلی تعزیت اورافسوس کااظہارکیاگیا۔

مزید خبریں :