پاکستان
15 اگست ، 2013

نادیہ گبول کے حوالے سے چھپنے والی خبر گمراہ کن اور غلط ہے،خالد مقبول

نادیہ گبول کے حوالے سے چھپنے والی خبر گمراہ کن اور غلط ہے،خالد مقبول

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ متحدہ کی سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر نادیہ گبول کے حوالے سے چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں اور وہ بدستور پارٹی کی رکن ہیں۔انھوں نے کہا کہ نادیہ گبول قائدتحریک کی قیادت پر غیرمتزلزل اعتماد کرتی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ مذکورہ بالا خبر بے بنیاد اور گمراہ کن ہے اور ایم کیوایم اس کی مکمل تردید کرتی ہے۔

مزید خبریں :