پاکستان
16 اگست ، 2013

ڈیڑھ سال کی سکینہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا، علاج کی منتظر

ڈیڑھ سال کی سکینہ ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا، علاج کی منتظر

کراچی … ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ڈیڑ ھ سالہ سکینہ کو نہ کھانے کا ہوش ہے نہ رونے کا ، دیکھتی ہے تو بس دیکھتی ہی رہ جاتی ہے، ننھی پری، مسکرانا چاہتی ہے لیکن مسکرا نہیں پا رہی ۔ کراچی کے غریب گھرانے کی ڈیڑھ سالہ بچی سکینہ سے متعلق ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس کی ریڑھ کی ہڈی پیدائشی طور پر چھوٹی ہے، جس کی وجہ سے اس کا دماغ کام کرنے سے قاصر ہے، سکینہ کی ماں بیٹی کی آواز سننے کو ترس رہی ہے مگرکیا کرے غربت کے ہاتھوں مجبور ہے۔ غریب ماں نے علاج کیلئے در در کی ٹھوکریں کھائیں مگر ایک ہی جواب معقول ر قم کی ضرورت لیکن جہاں گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو تو علاج کیسے ہو پائے۔ چھوٹا بھائی بھی منی کی بیماری سے اداس ہے، کہتا ہے کہ ایک ہی بہن ہے وہ بھی کھیل نہیں پاتی، باتیں نہیں کرتی۔ دادی کا کہنا ہے کہ ہر وقت دعا گو رہتی ہیں پھول سی پوتی کی صحت یابی کیلئے پر دعا کے ساتھ دوا بھی لازم ہے۔ غریب اہل خانہ منتظر ہے تو صر ف ایسے مسیحا کا جو ان کے گلشن میں بہاریں واپس لوٹا سکے۔ سکینہ کی معصوم آنکھوں میں دنیا دیکھنے کی تمنا ہے ،لیکن یہ خواہش بروقت علاج کے باعث ہی پوری ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :