کاروبار
16 مارچ ، 2012

پٹرولیم پالیسی کا اعلان آئندہ دو ہفتوں میں کر دیا جائیگا، ڈاکٹر عاصم

پٹرولیم پالیسی کا اعلان آئندہ دو ہفتوں میں کر دیا جائیگا، ڈاکٹر عاصم

اسلام آباد… وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ہفتوں میں پٹرولیم پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا ، جس کے بعد حکومت تیل و گیس کی تلاش کے 50 بلاکس کی بولی کا عمل شروع کرے گی۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے اسلام آباد میں جیونیوز سے گفتگو کرے ہوئے بتایا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد نئی پٹرولیم پالیسی پر تمام صوبوں کا اتفاق ہونا ضروری تھا جو ہو گیا ہے، اب صرف صوبوں نے باضابطہ منظوری دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیل و گیس کی تلاش کے بلاکس کی تعداد 150تک بڑھائی جائے گی جب کہ رواں مالی سال فرٹیلائزرز اور توانائی کے شعبے کو کم گیس ملنے کے باعث گیس ڈویلپمنٹ سرچارجز ٹیکس 34ارب کی بجائے 28ارب وصول ہونے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :