کھیل
19 جنوری ، 2012

آسٹریلین اوپن: ٹینس اسٹار نے غصے میں ایک منٹ میں4ریکٹس توڑ دیے

آسٹریلین اوپن: ٹینس اسٹار نے غصے میں ایک منٹ میں4ریکٹس توڑ دیے

سڈنی…این جی ٹی…کھیل کے دوران کھلاڑیوں کی خراب پر فارمنس سے نا صرف تماشائی مایوس ہو جاتے ہیں بلکہ بعض اوقات کھلاڑی بھی اپنی ناکامی کا غصہ مختلف طر یقوں سے اُتارتے نظر آتے ہیں۔آسٹریلین اوپن کے دوران ٹینس اسٹارMarcos Baghdatis اپنی خراب پر فارمنس کے بعد غصے پر قابو نہ رکھ سکا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ایک منٹ میں چار ریکٹس توڑ ڈالے۔ توقع کے مطابق عمدہ پر فارمنس دینے میں ناکامی کے بعد یہ ٹینس اسٹار کورٹ کے پاس رکھی کرسی پر بیٹھ گیا اور ریکٹس کو توڑ کر اپنے غصے کو کم کر نے کی کوشش کی جس پر اسے 770ڈالرز کے جر مانے کا بھی سامنا کر نا پڑا۔

مزید خبریں :