16 مارچ ، 2012
لاہور… لاہور کی 14 سالہ لڑکی حفظہ ناصر کئی سال سے لوہے کی مختلف اشیا رہی۔ پیٹ درد ہوئی تو والدین اسپتال لائے آپریشن نے لڑکی کے شوق کو بے نقاب کر دیا۔لاہور کے مقامی اسپتال میں ڈاکٹرز نے کامیاب آپریشن کر کے 14 سالہ لڑکی حفظہ ناصرکے پیٹ سے مقناطیس اور لوہے کے ٹکڑے، سیفٹی پن اور تسبیح کے دانے برآمد کئے ہیں۔ ڈاکٹر رفقا اعوان نے جیونیوز کو بتایا کہ حفظہ ناصر نفسیاتی مریض ہے اس لئے وہ لوہے اور لکڑی کی اشیا کئی سال سے کھا رہی تھی۔ پیٹ درد کی شکایت پر اسے اسپتال لایا گیا تو ایکسرے میں سیفٹی پن سمیت لوہے کے مختلف ٹکڑے پائے گئے۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے تمام چیزیں نکال دیں، اب لڑکی کی حالت بہتر ہے۔