19 اگست ، 2013
ممبئی…این جی ٹی…یش راج بینر تلے پری نیتی چوپڑا اور سوشانت سنگھ راجپوت کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ”شدھ دیسی رومانس“کے ٹائٹل ٹریک کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔جے دیپ سہانی کے تحریر کردہ ”شدھ دیسی رومانس“کے بولوں پر مبنی اس ٹائٹل سونگ کو بینی ڈیال اور شالمالی کولگڈے کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں سوشانت اورپری نیتی مہرانگڑھ فورٹ کے اندرو اطراف میں ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا کا میوزک سچن جگر نے ترتیب دیا ہے۔بینڈ باجا بارات اور چک دے سے شہرت حاصل کرنے والے منیش شرما کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں پری نیتی اور سوشانت کیساتھ رشی کپور اور وانی کپور اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ادیتیا چوپڑا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرین پلے جے دیپ سہانی نے تحریر کیا ہے جس کی کہانی چھوٹے قصبے کی لڑکی گائیتری(پری نیتی)اور راگھو(سوشانت)کے کے درمیان پروان چڑھتے پیار کے گرد گھومتی ہے۔بالی ووڈ میں سوشانت اور پری نیتی کی نئی جوڑی متعارف کرواتی یہ فلم شدھ دیسی رومانس 6ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔