20 اگست ، 2013
نئی دہلی… بھارتی کرنسی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار ہے منگل کے روز شرح تبادلہ تاریخ کی کم ترین سطح 64.05روپے فی ڈالر تک پہنچ گئی ۔. رواں برس روپیہ ڈالر کے مقابلے میں 16فیصد کر گرچکا ہے جبکہ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ مرکز ی بنک کی جانب سے قومی کرنسی کو مستحکم کرنے والے حالیہ اقدامات کے کوئی خاطر خواہ نتائج کی توقع نہیں۔انہوں نے کہا کہ ترقی پزیر ممالک کی کرنسیوں میں گراوٹ کی وجہ امریکی فیڈرل ریزروز کے رول بیک کے امکانات بھی ہیں جس کے باعث سرمایہ کار اب مغربی ممالک کے بجائے ترقی پزیر ملکوں میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔