20 اگست ، 2013
بنکاک… تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینوترا 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئیں۔ پاکستان اورتھائی لینڈکے درمیان مختلف معاہدوں کے علاوہ مفاہمت کی دویاداشتوں پردستخط کئے جائیں گے۔ اسلام آبادآمدپرتھائی لینڈ کی وزیراعظم کااستقبال انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر انوشہ رحمان نے کیا، ینگ لک شینوترا کونورخان ائیربیس پرانیس توپوں کی سلامی دی گئی اورگارڈآف آنرپیش کیاگیا۔ تھائی لینڈ کی وزیر اعظم کے وفد میں کابینہ کے ارکان، اعلی حکام اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم ینگ لک شینوترا پاکستان کی قیادت کے علاوہ تاجروں کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔پاکستان اور تھائی لینڈ کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا۔